اتوار 15 نومبر 2026 - 00:24
سید الطاف عباس کاظمی کا دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ، مدیر دفتر سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید الطاف عباس کاظمی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، شعبہ قم کا خصوصی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے دفتر کے مدیر اور نمائندہ قائد حجت الاسلام والمسلمین بشارت حسین زاہدی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر دفتر کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین بشارت حسین زاہدی نے سید الطاف عباس کاظمی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تنظیمی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے وژن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے، تنظیمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

سید الطاف عباس کاظمی کا دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ، مدیر دفتر سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال

اس موقع پر سید الطاف عباس کاظمی نے حجت الاسلام والمسلمین بشارت حسین زاہدی کو مزید دو سال کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا نمائندہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

ملاقات کا اختتام اتحاد بین المسلمین کے فروغ، باہمی روابط کے استحکام اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات میں مسئول دفتر حجت الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد، آفس سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر صادق حسین مناوری اور مسئول شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی بھی موجود تھے۔

سید الطاف عباس کاظمی کا دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ، مدیر دفتر سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha